Lahore Tourist bus service from August 14
 May 29, 2015
 Written by:

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سیاحت کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید منصوبے بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاسصوبائی وزیر رانا مشہود کی زیر صدارت ہوا۔ وائس چیئر مین ٹی ڈی سی پی ، سیکریٹری ٹورازم محمد خان کچھی، ایم پی اے تحیا نون، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ارقم طارق، ڈپٹی سیکریٹری اریگیشن راضونہ نوید، ڈسٹرکٹ مینجر پی آئی اے کرنل سرفراز اور اختر میمونکا نے شرکت کی۔صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا 14 اگست سے لاہور ٹورسٹ بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے جو قذافی سٹیڈیم سے فوڈ سٹریٹ کے درمیان چلے گی۔منصوبے کا آغاز دو بسوں سے کیا جارہا ہے جبکہ بسوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

  • Issue: *
  • Your Name: *
  • Details: *
  •            
           
     519 Views

    Discuss this post ?

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    *

    *

    Subscribe to Newsletter